آریان خان کو گرفتار کرنے والا افسر ملازمت سے برخاست

آریان خان کو گرفتار کرنے والا افسر ملازمت سے برخاست


بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گرفتار کرنے والے انسداد منشیات ایجسنی کے افسر کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

بھارت کی انسداد منشیات ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اپنے سپرنٹنڈنٹ وشوا وجے سنگھ کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

اکتوبر 2021 میں این سی بی نے کشتی پر چھاپہ مار کر آریان سمیت دیگر کو گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ وشوا وجے سنگھ کو کسی اور کیس میں سبکدوش کیا گیا ہے، اس کیس میں وہ پہلے معطل بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آریان خان پر منشیات برآمدگی سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے تھے۔

انہوں نے 22 دن جیل میں گزارے، بعد ازاں مئی 2022 میں این سی بی نے انہیں ناکافی شواہد کی بنیاد پر تمام الزامات سے بَری کر دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں