آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم نمایاں

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم نمایاں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگز جاری کردیں۔

ایک روزہ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے، ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی 20 طرز کی کرکٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹرز کی فہرست میں بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں ۔

فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے، آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی نے بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

شکیب الحسن نے 1739 دن نمبر ون پوزیشن پر رہنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹیسٹ کی بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

بولرز میں بھارتی فاسٹ بولرز جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلے فل سالٹ دوسرے محمد رضوان تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بولرز میں عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں