لاہور:
آئی سی سی کی میمز گیم میں بابر اعظم کو سپر ہیرو بنادیا گیا۔آئی سی سی کی میمز گیم میں بابر اعظم کو سپر ہیرو بنادیا گیا۔ انھیں ڈی یونیورس کے کردار دی فلیش کا روپ دیا گیا ہے۔ کونسل کے اکاؤنٹ سے متعارف کروایا جانے والا یہ رجحان سوشل میڈیا پر مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتا جا رہا ہے۔ یونائیٹڈ دی لیگ کے ٹائٹل سے میمز میں ٹاپ کرکٹرز کو بطور ڈی سی یونیورس سپر ہیروزدکھایاگیا ہے۔
بابر اعظم کو دی فلیش، ویرات کوہلی کو ایکوامین، کین ولیمسن کو سپرمین، بین اسٹوکس کو بیٹ مین، کیرون پولارڈ کو سائبورگ اور ایلیسی پیری کو ونڈر ویمن دکھایا گیا۔
اس پوسٹر کو صارفین کی بے پناہ توجہ حاصل ہوئی، چند ایک نے اس میں جدت لانے کیلیے اپنے تجربات بھی کردیے، بھارتی صارفین میں سے کئی ریشابھ پانٹ کو شامل نہ کرنے پر جلی کٹی باتیں بھی کرتے رہے۔