وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ آگے قومی ہاکی ٹیم مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی، عرصے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی فائنل تک رسائی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آئی ہے، فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دی ہے۔