اوباما نے دونوں بیٹیوں کے سیاست میں داخل نہ ہونے کی وجہ بتا دی

اوباما نے دونوں بیٹیوں کے سیاست میں داخل نہ ہونے کی وجہ بتا دی


امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اپنی دونوں بیٹیوں کے کبھی بھی سیاست میں داخل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹیوں کے سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ ان کی اہلیہ مشیل اوباما کا تھا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مشیل اوباما نے بہت کم عمر میں ہی بیٹیوں کے ذہن میں سیاست میں داخل نہ ہونے کی بات ڈال دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارک اوباما کی بڑی بیٹی مالیا اوباما اس وقت اسکرین رائٹنگ اور ڈائریکٹشن کے کیریئر میں مصروف ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی ساشا اوباما نے مئی 2023ء میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے سوشیالوجی میں بیچلرز کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن مکمل کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں