انگلش کرکٹر عادل رشید پر 36 ہزار پاؤنڈ جرمانہ


انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی عادل رشید کو ٹیکس میں ہیر پھیر کرنے پر 36 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا۔

بریڈ فورڈ میں پیدا ہونے والے عادل رشید کے والدین کا تعلق پاکستان کے علاقے میرپورآزاد کشمیر سے ہے۔

ٹولر لین کے علاقے میں رہائش پذیرعادل رشید نے 2013 سے 2017 تک چار سال کے دوران اپنے ٹیکس گوشواروں پر ڈیفالٹ کیا۔

ان لینڈ ریونیو نےعادل رشید کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک لاکھ پاؤنڈسے زائد ٹیکس اور ساتھ ہی 36 ہزار پاؤنڈ بطور جرمانہ ادا کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں