بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی والدہ وندھانہ نے اپنی سمدھن رنجانا جین کی اس بات کو غلط قرار دیا کہ انکیتا ہمدردی حاصل کرنے کے لیے سشانت کا نام استعمال کرتی ہیں۔
اپنی بیٹی کا دفاع کرتے ہوئے وندھانہ کا کہنا تھا کہ انکیتا نے کبھی بھی سشانت کے حوالے سے ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بات نہیں کی
بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں وندھانہ نے کہا کہ انکیتا، سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں اکثر بگ باس 17میں گفتگو کرتی رہی ہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ سشانت اور انکیتا میں سالوں قریبی تعلقات رہے۔
دونوں نے آٹھ برس اکٹھے گزارے اور جب دونوں میں راہ و رسم ختم ہوئی تب بھی انکیتا نے اسکے لیے کبھی برا نہیں چاہا۔ جب سشانت کی موت ہوئی تو انکیتا شدید ذہنی کرب سے گزری۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں اپنے ممبئی میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے، جبکہ انکیتا نے دسمبر 2021 میں بزنس مین وکی جین سے شادی کرلی تھی۔