انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے مسئلہ نہیں، غنیٰ علی

انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے مسئلہ نہیں، غنیٰ علی


پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے شوبز انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو سپورٹ کرنا فطری عمل ہے تاہم یہ پروڈکشن والوں کی ذمہ داری ہے کہ کس کردار کے لئے کس کو کاسٹ کیا جائے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انڈسٹری میں موجود نیپوٹزم پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر سینئر فنکاروں کے بچے ہی کام کر رہے ہیں اور مجھے اس سے کوئی مسلئہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کون سے ماں باپ ہوں گے جو نہیں چاہیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو سپورٹ نہ کریں، بلکہ یہ پروڈکش والوں کی ذمہ داری ہے کہ کس کردار کے لئے کس کو کاسٹ کیا جائے، وہ اداکار کی صلاحیت کو دیکھیں نہ کہ ان کے والدین کی محنت یا ان کے نام کو۔

انہوں نے اپنے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ وہ منفی کردار کرتی ہیں اس لئے ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انہیں کسی کردار کی پیشکش کی گئی ہو اور وہ پرچی پر کسی اور کو دے دیا گیا ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں