بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان ایک مشترکہ چیز سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکارائیں بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں۔
اس کالج کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دونوں اداکاراؤں کے زمانۂ طالب علمی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیپیکا پڈوکون کی 20 سال پہلے کی کالج کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ایک پِلے کے دوران کی ہے۔
اس تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ تصویر 2004ء میں ایک پِلے کے دوران لی گئی تھی۔
علاوہ ازیں انوشکا شرما کی بھی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔
انوشکا شرما کی تصویر کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ 2006ء کی ہے۔
دونوں اداکاراؤں کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔