بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کے فیشن گالا میں شرکت کے لیے منتخب کردہ منفرد اسٹائل کے پرس نے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں ممبئی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن گالا سے اننیا پانڈے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گلابی رنگ کا لباس پہنے اور ہاتھ میں ایک منفرد اسٹائل کا پرس تھامے فیشن گالا میں شرکت کے لیے پہنچتی ہیں۔
اداکارہ کے ہاتھ میں چھوٹی سی بالٹی جیسے نظر آنے والے پرس نے فوراََ فوٹوگرافرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
اس پرس کو دیکھ کر ایک فوٹو گرافر نے کہا کہ’میڈیم بالٹی لے کر آئی ہیں‘۔
فوٹو گرافر کے اس تبصرے پر نہ صرف وہاں موجود دوسرے فوٹو گرافرز بلکہ خود اداکارہ بھی ہنس پڑیں۔
اننیا پانڈے کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔