اننت امبانی کی سالگرہ پر کنسرٹ کا اہتمام، پاکستانی گلوکاروں نے محفل لوٹ لی

اننت امبانی کی سالگرہ پر کنسرٹ کا اہتمام، پاکستانی گلوکاروں نے محفل لوٹ لی


دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک اننت امبانی کی شاندار سالگرہ کی تقریب دبئی میں ہوئی، جس کو پاکستانی گلوکاروں نے چار چاند لگائے۔

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں نہ صرف بالی ووڈ اسٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ پاکستانی گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے محفل لوٹ لی۔

اننت امبانی کی سالگرہ میں جن پاکستانی گلوکاروں نے پرفارم کیا ان میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں راحت فتح علی خان فلم باڈی گارڈ کے گانے تیری میری پریم کہانی پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

جبکہ عاطف اسلم نے جب اسٹیج پر آکر اپنی آواز کا جادو چلایا تو شرکا بھی ان کے سروں سے سُر ملانے سے خود کو روک نہ پائے۔

بالی ووڈ میں کام پر پابندی کے باوجود اب بھی پاکستانی گلوکار کا راج سرحد پار دلوں پر قائم ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں