انفینکس کے فلیگ شپ زیرو ایکس سیریز کے فونز پاکستان میں پیش

انفینکس کے فلیگ شپ زیرو ایکس سیریز کے فونز پاکستان میں پیش


چینی کمپنی انفینکس کی جانب سے عموماً انٹری لیول اور مڈرینج ڈیوائسز کو پیش کیا جاتا ہے مگر ستمبر میں اس کی جانب سے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے گئے تھے۔

زیرو ایکس، زیرو ایکس پرو اور زی نیو اس کمپنی کے اولین فونز ہیں جن میں پیری اسکوپ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

پیری اسکوپ کیمرے عموماً کسی سیریز کے ٹاپ ماڈل میں ہوتا ہے مگر انفینکس کی جانب سے تینوں فونز میں یہ لینسز دیئے گئے ہیں اور کمپنی کے مطابق چاند کی بہترین تصاویر لی جاسکتی ہیں۔

اب کمپنی نے زیرو ایکس پرو اور زیرو ایکس نیو کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو 11 اکتوبر سے پری آرڈر میں دستیاب ہوں گے۔

زیرو ایکس پرو کا 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جس کے لیے میڈیا ٹیک کے انٹیلی جنٹ ڈسپلے چپ سیٹ کی مدد لی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

زیرو ایکس نیو میں 6.78 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جبکہ اس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

ایکس پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق صفر سے 40 فیصد بیٹری 15 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 95 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایکس او ایس 7.6 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

دوننوں فونز میں 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم دی گئی ہے مگر زیرو ایکس پرو میں ورچوئل ریم ایکسپنشن کا فیچر موجود ہے جس کی بدولت 8 کے ساتھ 3 جی بی اضافی ریم کی سہولت دستیاب ہوگی۔

دونوں فونز کے مین کیمرے مختلف ہیں اور زیرو ایکس پرو اس حوالے سے بہترین ہے جس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

زیرو ایکس نیو کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کیمرا کا ہے جس میں آئی او ایس کی سہولت موجود نہیں۔

اس سے ہٹ کر دونوں فونز میں 8 میگا پکسل پیری اسکوپ اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی دیئے گئے ہیں جن کو میکرو شوٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فونز میں پیری اسکوپ کیمرے 5 ایکس آپٹیکل اور 60 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ان کے لیے ایک الگورتھم گیلیلو انجن بھی تیار کیا گیا ہے جو چاند کی تصاویر لینے کے دوران کیمرا کنٹرول کرتا ہے اور اس کے بعد ڈیٹا کو پراسیس کرکے بہترین رزلٹ فراہم کرتا ہے۔

یعنی مجموعی طور پر دونوں فونز میں بیک پر 3 کیمرے ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ موجود ہیں۔

زیرو ایکس نیو کی قیمت 32 ہزار 999 روپے جبکہ زیرو ایکس پرو کی 47 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں