بھارت کی سینئر اداکارہ آشا پاریکھ کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کیلئے آج بھی اسکرپٹ لکھی جاتی ہے لیکن ہمیں فلم میں کسی کی ماں یا دادی کا کردار دیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 80 سال کی عمر میں بھی امیتابھ بچن فلم انڈسٹری کے مصروف ترین اداکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امیتابھ کےلیے اتنے اسکرپٹ لکھے جاتے ہیں کہ زیادہ تر وہ آپ کو ایک یہ طرح کا کردار دوسری بار کرتے ہوئے نہیں نظر آئیں گے۔
ایک میڈیا سیشن میں بات کرتے ہوئے سینئر اداکارہ آشا پاریکھ نے کہا کہ جب امیتابھ بچن کےلیے اس عمر میں کردار لکھے جاسکتے ہیں تو ہمارے لیے کیوں نہیں لکھے جا رہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی ایسے کردار ملنے چاہئیں جو فلم کےلیے اہم ہوں لیکن ایسا نہیں ہوتا۔