امیتابھ بچن نے مجھے ہدایت کی’کام کرتے رہنا‘، اکشے کمار

امیتابھ بچن نے مجھے ہدایت کی’کام کرتے رہنا‘، اکشے کمار


بالی ووڈ اداکارہ اکشے کمار نےسال میں 4 سے زائد فلمیں کرنے کی کا کریڈٹ فلم نگری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی ہدایت کو دیا ہے۔

اکشے کمار کی فلم ’سرپھیرا‘آج ریلیز ہوئی ہے، حالیہ انٹرویو میں اداکار نے سال میں 4 سے زائد فلموں کی ریلیز پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھا کام کریں گے تو لوگ سراہیں گے، مجھے امیتابھ بچن جی نے کہا تھا کہ کام کرتے رہنا۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ یہ میرا کام ہے، میں کروں گا، جس فلم پر مجھے یقین ہوگا وہ کروں گا، یہ حساب نہیں لگانا چاہتا کہ کیا باکس آفس پر کامیاب کیا ناکام رہی۔

اکشے کمار نے یہ بھی کہا کہ امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی کام کرنے سے انکار نہ کریں، اس معاملے پر کسی کی بات مت سننا۔

انہوں نے بہت زیادہ اسکرین پر نظر آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ کیا آپ مجھے گارنٹی دیں گے کہ اگر میں 2 سال میں ایک فلم کروں تو وہ باکس آفس پر چلے گی۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے، سال بعد آنے والی فلم نہیں چلی اور انہیں اگلے برس تک کوئی اور فلم بھی نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمیں اب تخلیقی صلاحیت اور تجارت مل گئی ہیں، آپ ناظرین کو کیا دینا چاہتے ہیں؟ یہ دیکھنا ہوگا، اگر سال میں 4 فلمیں نہ کروں تو کیا کروں؟


اپنا تبصرہ لکھیں