امریکیوں کی فیس بک میں عدم دلچسپی کا گراف بڑھنے لگا


کیلیفورنیا: 

فیس بک نے سال 2020 کے لیے اپنے صارفین کے اعدادوشمار پیش کئے ہیں۔ ان کی رو سے گزشتہ برس مزید 20 کروڑ 99 لاکھ افراد فیس بک کا استعمال شروع کیا لیکن اسی برس امریکیوں نےکی اس میں دلچسپی کم ہوئی۔ یعنی یہ تعداد یکساں رہی ہے یا ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس طرح سال 2019 میں فیس بک پر روزانہ سرگرم افراد کی تعداد میں 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا تھا لیکن روزانہ کی بنیاد پر امریکیوں نے فیس بک کو چھوڑنے کو ترجیح دی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے اس سال کورونا وبا کی وجہ سے امریکہ میں لوگوں کی اکثریت گھروں تک مقید تھی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس کے باوجود امریکیوں کی جانب سے فیس بک دیکھنے میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا تاہم ٹک ٹاک اور دیگر ایپس میں امریکیوں کی دلچسپی زیادہ دیکھی گئی ہے۔

تاہم اگرآمدنی کی بعد کی جائے تو امریکی مارکیٹ میں فیس بک کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے جو چوتھی سہ ماہی میں53 ڈالر فی صارف تھا جو تمام ممالک یا خطوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی لیے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیس بک کے لیے امریکہ میں کم ہوتے ہوئے صارفین کوئی خاص مسئلہ نہیں کیونکہ آمدنی کے راستے اب بھی کھلے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں