امریکی ریسلر جان سینا شاہ رخ خان سے مل کر خوش

امریکی ریسلر جان سینا شاہ رخ خان سے مل کر خوش


سابق امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے مل کر خوش ہوئے۔

معروف ریسلر جان سینا کی بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

جان سینا نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ رخ خان نے ان کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

امریکی ریسلر اور اداکار نے اپنے بیان میں شاندار میزبانی کرنے پر امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے بہت ہی یادگار ثابت ہوا ہے کیونکہ یہاں پر میری بہت سارے دوستوں کے ساتھ خصوصاً شاہ رخ خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 ماہ سے جاری جشن کے بعد بھارت کے کھرب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ممبئی میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کے ستاروں کی کہکشاں بھی اتر آئی، جن میں  جان سینا، کم کارڈیشن، نک جونس، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے گھرانوں نے بھی شرکت کی۔

سنجے دت، مادھوری، کترینا کیف، رجنی کانت، شاہد کپور، ریکھا، جھانوی، سارہ علی خان اور اے آر رحمان اور برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر سمیت اہم سیاست دانوں نے بھی تقریب میں ہوئے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں