امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان، 2 افراد ہلاک


امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں طوفان سے 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان اور بارشوں سے اموات ہیوسٹن شہر میں ہوئیں، دونوں اموات ہیریس کاؤنٹی میں گھر پر درخت گرنے سے ہوئیں۔

128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی آندھی کے سبب کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے سبب 27 لاکھ شہری بجلی سے محروم  ہوگئے  ہیں، طوفان کی شدت اب کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں