امریکی ریاست مسی سیپی میں آتشزدگی سے ماں اور 6 بچے ہلاک


امریکی ریاست مسی سیپی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 6 بچے ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا واقعہ ریاست مسی سیپی کے شہر جیکسن کے مضافاتی علاقے کلنٹن میں پیش آیا۔

کلنٹن کے فائر چیف آفیسر کا کہنا ہے کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ رات ساڑھے 12 بجے کے وقت پیش آیا تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں اور بیوی کو بچانے کی کوشش میں گھر کا سربراہ بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فوٹو: امریکی میڈیا

ہلاک ہونے والوں میں 33 سالہ ماں برٹنی پریسلے اور بچے 15 سالہ لینڈن، 13 سالہ  لین، 12 سالہ لاسن، 6 سالہ گریسن، 4 سالہ میلکم اور ایک سالہ فیلیسٹی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں