امریکی دفاعی پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد سے ایک شخص لاپتا ہے، امریکی دفاعی پلانٹ میں دھماکا ریاست آرکنساس کے علاقے کیمڈن میں ہوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ عمارت میں کام روک دیا گیا اور دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمڈن پلانٹ میں 880،000 مربع فٹ سے زیادہ مینوفیکچرنگ اور ذخیرہ کی جگہ ہے جہاں میزائل، مارٹر گولے، بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان بنایا جات ہے۔