امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کی کمپنی میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیاہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملہ آورکوکمپنی سےایک دن پہلے نکال دیا گیا تھا۔
ملواکی پولیس کےمطابق فائرنگ کےوقت کمپنی میں ایک ہزارسے زائد ملازمین موجود تھے۔
مئیرٹام بیرٹ نے پریس کانفرنس کےدوران 5 افرادکی ہلاکتوں کی تصدیق کی ۔ پولیس حکام کاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ حالیہ واقعہ شہرکےلئےناقابلِ بیان ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےپریس کانفرنس کے دوران افرادکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ ایک مسلح شخص نےکمپنی پرفائرنگ کردی ہےجس کے نتیجےمیں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
صدرٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ فائرنگ سےبیشترافرادزخمی بھی ہوئےہیں جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹرکےمطابق حملہ آورنےکمپنی ملازم کاکارڈ چوری کیاجس کے بعدبندوق لےکرکمپنی میں داخل ہوگیا ۔
مقامی میڈیا کےمطابق واقعےکےبعد پولیس نےقریبی علاقوں کوگھیرےمیں لےکراسکولزبند کرا دیے۔ کمپنی کے ملازمین کو موبائل فون پر فائرنگ سے متعلق پیغامات بھی بھیجے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس امریکہ میں فائرنگ کے 40 سےزائد واقعات رپورٹ ہوئےہیں جن میں 75 سےزائد افرادہلاک ہوچکے ہیں ۔