امریکا، یورپ، اسلامی دنیا میں احتجاج کے باوجود اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہورہا، مولانا فضل الرحمٰن

امریکا، یورپ، اسلامی دنیا میں احتجاج کے باوجود اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہورہا، مولانا فضل الرحمٰن


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکا، یورپ اور اسلامی دنیا میں احتجاج ہورہا ہے لیکن اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔

مردان کاٹلنگ بابوزئی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل، طاقت کے بل بوتے پر فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کہاں گیا انصاف، کہاں گئی جمہوریت، کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم دنیا کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہاتھ انسانیت کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا، پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا، بیورو کریسی نے کیا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہم نے مدرسے میں جو کچھ سیکھا ہے ہم ان پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مدارس میں علوم کا تحفظ ہو رہا ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں