فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آرمی چیف کے اس بیان کی حمایت کی ہے کہ امریکا اور یورپ پاکستان کے اہم معاشی پارٹنر ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ پاکستان کے بڑے تجارتی پارٹنرز ہیں، یورپ اور برطانیہ کے لیے ایکسپورٹ تقریباً 15.8 ارب ڈالرز سالانہ ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کی ایکسپورٹ 6.5 ارب ڈالرز ہیں، ہم ان شراکت داروں کی قدر کرتے ہیں تاہم برآمدات اور تجارت بڑھانے کے لیے نئی منڈیوں کو تلاش ضروری ہے۔
اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ امریکا اور یورپ پاکستان کے اہم معاشی پارٹنر ہیں۔