امریکا میں کورونا کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم


 واشنگٹن: 

امريکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آگئی ہے جس سے يوميہ بنیادوں پر سامنے آنے والے نئے کیسز کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے 2 لاکھ 48 ہزار مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ اب تک یومیہ بنیادوں پر سامنے آنے والے کیسز کا نیا ریکارڈ ہے جب کہ صرف ایک دن میں کورونا وائرس سے 2 ہزار 706 اموات بھی ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار ہے۔ صرف دس دن میں يوميہ دو لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

امريکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر اور بائیوٹیک کی مشترکہ طور تیار کردہ ویکسین کے ملک بھر میں ہنگامی بنیاد پر استعمال کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد کورونا ويکسين کی فراہمی گزشتہ پیر سے شروع ہو چکی ہے تاہم ويکسين کی ملک گیر سطح پر فراہمی ميں کئی ماہ لگ سکتے ہيں۔


اپنا تبصرہ لکھیں