اماراتی صدر نے عید الفطر پر فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کر دی

اماراتی صدر نے عید الفطر پر فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کر دی


متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے عید الفطر اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی  فیملی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ان تمام لوگوں کے لیے جو عید الفطر کی خوشیاں منانے اور فیملی، دوستوں اور پیاروں کے ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارنے والوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ مواقع خدا کی طرف سے ایک نعمت ہیں اور عید خوشیاں منانے اور لطف اندوز ہونے کا موقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں