تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب تحریک انصاف کا مخالف بن گیا ہے اور وہ سپریم کورٹ جانا چاہتے ہیں تو شوق سے جائیں، یہ ان کا حق ہے، ہم بھی تیار ہیں
پروگرام نیوز وائر میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہوگیا اور آئین بھی یہ کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کے الیکشن میں دخل نہیں دے سکتی، وہ انٹراپارٹی انتخابات کو دیکھنے کا کام نہیں، وہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے الیکشن کے معاملات دیکھیں لیکن پرائویٹ پارٹیز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ بھی یہ کہتاہے کہ آپ پارٹی کے اندرونی الیکشنز میں مداخلت نہیں کر سکتے اور سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا نہیں جا سکتا جبکہ پارٹی کا نشان ان کی سیاسی زندگی کا اہم ستون ہے اور اگر آپ نشان لے لیں گے تو وہ بیکار ہو جائے گی اور انہیں قانونی نکات پر آج فیصلہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب تحریک انصاف کی مخالف بن گئی ہے اور وہ سپریم کورٹ جانا چاہتے ہیں تو شوق سے جائیں، یہ ان کا حق ہے، ہم بھی تیار ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یہ سب کوششیں اس لیے کی جا رہی ہیں تاکہ تحریک انصاف الیکشن میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ وہ بہت مقبول ہو گئی ہے اور اگر لے بھی تو براہ راست نہ لے سکے۔