الیکشن 2024: کرکٹر حارث رؤف نے اپنا کردار واضح کر دیا

الیکشن 2024: کرکٹر حارث رؤف نے اپنا کردار واضح کر دیا


پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے عام انتخابات 2024 میں اپنا کردار واضح کر دیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے الیکشن 2024 کی مناسبت سے خصوصی مہم ’میراکردار‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد الیکشن 2024 میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بھی ہر فرد اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔۔

اس ویڈیو کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے پیغام کے ساتھ ہوتا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے خیر سگالی سفیر ڈی ایس پی حارث رؤف نے مذکورہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انتخابات 2024 میں کیپیٹل پولیس کا کردار پُرامن الیکشن کا انعقاد ہے، ملک بھر میں افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ برس مارچ 2023 میں اسلام آباد پولیس نے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates | Election 2024 NA 46


اپنا تبصرہ لکھیں