الہٰ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ تنازع قابلِ سماعت قرار دے دیا

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ تنازع قابلِ سماعت قرار دے دیا


بھارت میں شاہی عیدگاہ تنازع پر الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ تنازع قابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔

مقدمے میں الزام ہے کہ مندر کو گرا کر اس کی جگہ شاہی عیدگاہ مسجد تعمیر کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم فریق نے استدعا کی تھی کہ مقدمہ عبادت ایکٹ کی خلاف ورزی ہے یہ قابلِ سماعت نہیں، کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ الہٰ آبادہائی کورٹ نے 6 جون کو محفوظ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہی عیدگاہ تنازع سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں