کراچی:
جنوبی افریقہ سے ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہونے پرآل راؤنڈر محمد حفیظ سخت مایوس ہیں۔اپنی ٹویٹ میں انھوں نے اسکواڈ کی تصویر لگاتے ہوئے آیت لکھی کہ ’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘۔ ٹویٹر پرگلوگار علی ظفر نے ’’ایکسپریس‘‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی ایک ٹویٹ شیئرکی۔
اس میں لکھا تھا کہ حفیظ کو بے روزگار کرکٹرز کا مقدمہ وزیر اعظم کے سامنے پیش کرنے کی سزا ملی، علی ظفر نے حفیظ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’کیا یہ سچ ہے‘‘حفیظ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صرف ان کی ٹویٹ کو لائیک کرنے پر اکتفا کیا۔