ال پچینو نے بیٹے کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے مشہور وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

ال پچینو نے بیٹے کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے مشہور وکیل کی خدمات حاصل کرلیں


شہرۂ آفاق اداکار ال پچینو نے نوجوان گرل فرینڈ نور الفلاح سے اپنی راہیں جدا کرنے کے بعد بیٹے کی کسٹڈی کے حصول کے لیے مشہور وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ال پچینو نے 3 ماہ قبل 83  سال کی عمر میں بیٹے کا باپ بننے کی خبر دے کر سب کو حیران کر دیا تھا، اب اپنے اس بیٹے کی کسٹڈی اور کفالت کے معاملے پر سابقہ گرل فرینڈ نور الفلاح کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کے لیے ہالی ووڈ کے مشہور وکیل ایڈم فلپس کی خدمات حاصل کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی 29 سالہ سابقہ گرل فرینڈ نورالفلاح نے گزشتہ ہفتے بچےکی مکمل کسٹڈی حاصل کیلئے لاس اینجلس میں قانونی درخواست جمع کروا دی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ال پچینو نے نور الفلاح کو بچے جوائنٹ کسٹڈی کی پیشکش کی ہےلیکن اُنہوں نے بیٹے کی مکمل کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

دوسری جانب، ایک رپورٹ میڈیا میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ’ال پچینو اور نور الفلاح اب بھی ساتھ ہیں اور ان دونوں کے درمیان بیٹے’رومان‘ کی کسٹڈی  کے حوالے سے باہمی معاہدے بھی طے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ال پچینو اس سے پہلے بھی 3 بالغ بچوں کے باپ ہیں جن میں ایک بیٹی جولیا اور جڑواں بچے اینٹون اور اولیویا شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں