اقرا عزیز کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

اقرا عزیز کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی


پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ انجوائے کر رہی ہیں۔

اس سے قبل اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی۔

اقرا عزیز نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ بہت مشکل رات تھی کبیر کے ساتھ لیکن پھر بھی میں نے اپنی مسکراہٹ برقرار رکھی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی تھی۔

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ لال رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیزاور یاسر حسین کی خوبصورت جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور اب ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں