وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی خواہش بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر آہی گئی ہے۔
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔
مزید جانیے
حکومت گرانے کیلئے وفاداریاں تبدیل نہیں کروا رہے: قمر زمان کائرہ
عمران حکومت کا خاتمہ: بلاول کی پیشکش پر ایم کیو ایم کا جواب آگیا
ایم کیو ایم عمران خان کو گھر بھیجنے میں ساتھ دے اور سندھ میں وزارتیں لے لے،بلاول
اس پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے ایم کیو ایم کو آفر کرنا ظاہر کرتا ہے کہ بلاول بھٹو کی اقتدار کی خواہش زبان پر آہی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاست کے میدان میں ناکامی پرمخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں، ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا ہے جب کہ وزیراعظم نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بلاول کے بیان پر کہا کہ یہ شمولیت کی پیشکش نہیں، محض جلسے میں تقریر کی گئی ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پیشکش کو ایم کیو ایم نے جس بے رحمی سے ٹھکرایا ہے اس پر انہیں بلاول سے ہمدردی ہے۔
معاون خصوصی نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے حل نہیں ہوں گے بلکہ کرپشن، لوٹ مارسے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔