افسوس کی بات ہے لڑکیاں میری منگنی کے بعد بھی مایوس نہیں ہو رہیں: عاصم اظہر

افسوس کی بات ہے لڑکیاں میری منگنی کے بعد بھی مایوس نہیں ہو رہیں: عاصم اظہر


پاکستانی معروف، نوجوانوں کے ہردلعزیز اداکار و گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

عاصم اظہر نے گزشتہ شب جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے میزبان، تابش ہاشمی سمیت شو میں موجود ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے دلچسپ اور خوشگوار موڈ میں جواب دیے۔

عاصم اظہر نے اس دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ ’فین موومنٹ‘ سے متعلق بھی بات کی۔

پہلی محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عاصم اظہر کا بتانا تھا کہ میری پہلی محبت کرکٹ تھی، میں کرکٹ کا بہت شوقین تھا مگر ایک بار بہت اہم میچ سے آؤٹ ہو کر جب گھر پہنچا تو بہت پریشان تھا، میرے والد سے میری پریشانی دیکھی نہیں گئی، والد نے مجھ سے ایک جملہ کہا جس کے بعد میں نے کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی۔

عاصم اظہر کا بتانا تھا کہ ’آؤٹ ہونے پر میرے والد نے مجھے کہا تھا کہ دیکھو بیٹا 18 کروڑ عوام ہے اور 11 کھلاڑیوں نے کھیلنا ہے، اب فیصلہ آپ خود کر لو۔‘

گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ پھر میں نے کرکٹ چھوڑ دی اور گلوکاری شروع کر دی تھی، میں نے بہت ساری زندگیاں کرکٹ کے پیچھے خراب ہوتے دیکھی ہیں۔

عاصم اظہر نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

شو کے دوران عاصم اظہر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بھی کھُل کر بات کی۔

منگنی کے بعد شہرت اور فالوورز میں اضافے یا کمی سے متعلق ایک مداح کے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے میرے کام کے سبب شہرت ملے اور پہچانا جائے، دُکھ کی بات یہ ہے کہ منگنی کے بعد بھی لڑکیاں رابطے کرتی ہیں اور میری منگنی ہونے کے باوجود مایوس نہیں ہو رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری منگنی کے بعد کچھ لڑکیوں نے تو بڑی دیدہ دلیری سے پوچھا کہ میں نے منگنی کر لی ہے، میری سمجھ سے باہر تھا کہ اتنے حق سے لڑکیاں میری منگنی سے متعلق کیوں پوچھ رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں