اشنا شاہ کا فلم ’چِکّڑ‘ کے پریمیئر پر بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اشنا شاہ کا فلم ’چِکّڑ‘ کے پریمیئر پر بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی


پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اپنی آنے والی فلم ’چِکّڑ‘ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران بھی مظلوم فلسطینوں کو نہ بھولیں اور ان سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔

گزشتہ روز اداکار و ہدایتکار عثمان مختار اور اداکارہ اشنا شاہ کی فلم ’چِکّڑ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا۔

دوران پریمیئر اداکارہ سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی علامت ’کیفیہ‘ باندھ رکھا تھا۔

ان کے مطابق وہ فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتنا ہی کرسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ زیتون کی شاخ اور تربوز کی طرح مشرق وسطیٰ کا روایتی اسکارف ’کیفیہ‘ بھی فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کی ایک علامت ہے۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے پریمیئر کے دوران سوشل میڈیا پیچ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی فلم ’چِکّڑ‘ کی کہانی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا وہ عثمان مختار کے مدمقابل ان کی اہلیہ اور کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ عثمان مختار پولیس آفسر کا کردار نبھا رہے ہیں فلم کی کہانی اداکار کے گرد گھومتی ہے جو کرپشن کے خلاف آواز اُٹھاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں ہلکی پھلکی کامیڈی بھی ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوشین شاہ، سلیم مراج، فریال محمود، عدنان شاہ ٹیپو، علی شیخ، نعمان وحید ، عثمان جاوید حیدر وغیرہ شامل ہیں۔ فلم کل (22 دسمبر) کو ریلیز کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں