حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے عروسی جوڑے کے ڈیزائین کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
اشنا شاہ نے اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائین کروانے کے لیے پاکستانی ڈیزائنر وردا سلیم کا انتخاب کیا۔
وردا سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُشناشاہ کی شادی کے جوڑے کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اس ویڈیو میں بتایا کہ ہمارے برانڈ کے سب لوگ اُشناشاہ کے لیے عروسی جوڑا ڈیزائین کرنے پر بہت زیادہ پرجوش تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب ہماری اداکارہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو یہ پتہ چلا کہ وہ ایک خاص قسم کا جوڑا اپنی شادی کے لیے تیار کروانا چاہتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ کو اپنی شادی کے لیے ایک ایسا روایتی لال رنگ کا جوڑا چاہیئے تھا جوکہ مغلیہ دور سے متاثر ہو، اس لیے ہم نے جوڑا تیار کرنے کے لیے ایک خاص قسم کے لال رنگ کا انتخاب کیا۔
وردا سلیم نے بتایا کہ میں نے اداکارہ کی شادی کا جوڑا تیار کرنے کے لیے کڑھائی کے روایتی طریقوں کا انتخاب کیا اور اس جوڑے پر کورا، دکا، نقشی اور ریشم کے کام سے خوبصورت کڑھائی کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ شادی کے جوڑے کو مغلیہ ورثے سے متاثر بنانے کے لیے لہنگے کے دامن پر اس دور کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہاتھی، ڈولی، ہرن اور چاند جیسی اشکال کو کڑھائی کرتے ہوئے ڈیزائین میں شامل کیا۔