اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے چینی کمپنیوں نے غور شروع کردیا


A general view of the deserted hot strip mill department of the Pakistan Steel Mills (PSM) on the outskirts of Karachi, Pakistan, February 8, 2016. To match Insight story PAKISTAN-STEEL/PRIVATISATION REUTERS/Akhtar Soomro

اسلام آباد: نجکاری کمیشن (پی سی) نے پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی (پی سی آئی سی) اور بینک آف چائنا (بی او سی) کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کے مقصد کے لیے افرادی قوت، مالی اور ٹیکس سے متعلق پہلا مسودہ شیئر کردیا۔

کمیشن نے کہا کہ پی سی آئی سی اور بی او سی کے ساتھ مالی مشیروں کی خدمات کا معاہدہ (ایف اے ایس اے) پہلے ہی دستخط کرچکا ہے اور چین کے سینوسٹیل کی ایک ٹیم حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ افرادی قوت، مالی اور ٹیکس کی واجب الادا کا مسودہ وزارت صنعت و پیداوار اور پی ایس ایم انتظامیہ کے ساتھ کو پیش کردیا گیا جو رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے اور نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے لیے مجوزہ مسودے کو پیش کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی سربراہی میں متعدد ویڈیو کانفرنس اور اجلاس ہوئے جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی ندیم بابر بھی شریک تھے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں دو آر ایل این جی پلاور پلانٹس نیشنل پاور پلانٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور حویلی بہادرشاہ کی نجکاری کے لیے پری کولیفائیڈ کمپنیوں سے تبادلہ خیال ہوا۔

مذکورہ اجلاس میں نیپرا کے چیئرمین نے بھی حصہ لیا۔

کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں پاور پلانٹوں کی نجکاری سے متعلق قانونی اور تکنیکی امور کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر حل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان میں نیپرا کی جانب سے ‘ٹرن اپ ٹیرف’، پنجاب حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کے لیے زمینی تبادلوں کے قواعد میں ترمیم اور پانی کے استعمال کے معاہدوں اور آر ایل این جی معاہدوں کے تناظر میں بجلی اور پیٹرولیم وسائل کی وزارتوں کے ذریعے گیس کی فراہمی اور بجلی کی خریداری کے معاہدے شامل ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ پری کولیفائیڈ کمپنیوں کے لیے متعلقہ معلومات کو ورچوئل ڈیٹا روم (وی ڈی آر) پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

فی الحال سرمایہ کاروں کی ادائیگی کا کام جاری ہے لیکن موجودہ قومی اور بین الاقوامی لاک ڈاؤن صورتحال کی وجہ سے پہلے سے اہل بولی دہندگان کے سائٹ کے دورے شیڈول نہیں ہوسکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں