لاہور: اسٹوکس اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا ہے کہ میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
انگلش آل راؤنڈر نے اپنی کتاب ’’آن فائر‘‘ میں کہا تھا کہ ورلڈ کپ 2019 میں بھارتی کرکٹرز نے انگلینڈ کیخلاف جیت کیلیے کوشش نہیں کی، اس میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔
بین اسٹوکس نے شکوک کا اظہار ضرور کیا لیکن واضح طور پر کچھ نہیں کہا، ان کے اس بیان پر سابق پاکستانی کرکٹرز نے کہا کہ اس سے ہمارے ورلڈ کپ کے دوران ظاہر کیے جانے والے شکوک کی تصدیق ہوگئی، اب بین اسٹوکس نے اپنا دامن بچاتے ہوئے کہاکہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میرا بات کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا۔