اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے سے جاری مثبت رجحان نئےکاروباری ہفتے کے پہلے روز برقرار رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 558 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 47721 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 23 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کے سودے 7 ارب 7 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7036 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں