پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی کاروبار میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انڈیکس میں 258 پوائنٹس میں اضافے کے بعد مارکیٹ 258 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 643 پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 517 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا تاہمکاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 46385 کی سطح پر بند ہوا جبکہ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 45868، بلند ترین 46698 رہی تھی۔
کاروبار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 135 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 36 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔