اسلام آباد یونائیٹڈ کا مصباح کو ہیڈ کوچ بنانے کا باضابطہ اعلان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو فرنچائز کا ہیڈ کوچ بنانے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف کی فہرست جاری کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے ڈرافٹ کا عمل کل لاہور میں منعقد ہو گا اور اس سے ایک دن قبل ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کوچنگ عملے کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈین جونز کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

آج اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح کی تقرری کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کوچنگ اسٹاف کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے کوچنگ عملے میں ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار لیوک رونکی کو ٹیم مینٹور کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کو فرنچائز نے اسپن باؤلنگ کوچ کی ذمے داریاں سونپ دی ہیں جبکہ ایرل ایلکوٹ ٹیم کے فزیو ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں