اسرائیلی فوج کے عید پر بھی غزہ میں حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے عید پر بھی غزہ میں حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید


قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے لوگوں کو عید بھی منانے نہیں دی، غزہ میں مسلسل بمباری جاری ہے، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے حملوں میں غزہ کے کچھ خاندانوں کی چار نسلوں کو ختم کر ڈالا، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر امریکی خبر ایجنسی نے رپورٹ جاری کردی۔

ادھر رفح میں القسام بریگیڈ کے جوابی حملے جاری ہیں، دو روز میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔

لبنان سے حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ سے تنازع وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا۔

علاوہ ازیں غزہ جنگ جاری رکھنے پر اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات پیدا ہوگئے، دو وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں