اسرائیلی فوج نے حماس کے ملٹری چیف کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حماس نے اس حوالے سے تردید کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف جولائی میں حملے میں ہلاک ہوئے، انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر محمد الضیف کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 13 جولائی کے حملے میں الضیف نہیں بچ سکے، جنگ کا مقصد پورا ہوگیا۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل میں اسرائیل ناکام رہا، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حماس کے عسکری رہنما محمد الضیف ابراہیم المصری نے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع کیا تھا۔