اسرائیلی سفارتخانے نے فلم ’بوال‘ میں ہولوکاسٹ سے متعلق ڈائیلاگ پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی فلم سازوں کی کلاس لے گی۔
اپنے بیان میں اسرائیلی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہم فلم میں ہولوکاسٹ کی اہمیت کو کم کرنے پر پریشان ہیں۔
سفارتخانے نے کہا کہ فلم میں کسی بات کا اظہار کرنے کیلئے غلط لفظی ترکیب استعمال کی گئی۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تمام افراد جو ہولو کاسٹ سے واقف نہیں وہ اس متعلق معلومات حاصل کریں۔
سفارتخانے نے کہا کہ ہم اس اہم موضوع پر علمی مواد کے فروغ کیلئے کام کرتے رہتے ہیں اور تمام لوگوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں تاکہ ہولو کاسٹ سے اخذ کیے گئے اسباق بہتر انداز میں سمجھے جاسکیں۔