اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا۔
یمنی میڈیا کے مطابق حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے کرکے حزب اللّٰہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی حکومت کے مطابق حدیدہ میں اسرائیل حملوں میں 80 شہری زخمی ہوئے۔
ادھر حوثی گروپ نے اسرائیل کو مؤثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔