اسرائیل 7 اکتوبر سے ابتک امریکا سے 11 بلین ڈالرز کے ہتھیار خرید چکا ہے

اسرائیل 7 اکتوبر سے ابتک امریکا سے 11 بلین ڈالرز کے ہتھیار خرید چکا ہے


اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک امریکا سے 11 بلین ڈالرز کی مالیت کے ہتھیار خرید چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی وزارت نے میشل بین باروچ کی مدت پوری ہونے پر امریکا میں اسرائیل کے مشن کے نئے سربراہ ایویرام ہاسن کی تقرری کے موقع پر بیان جاری کیا ہے۔

جاری کر دہ بیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری جنگ کے سلسلے میں 11 بلین ڈالر کی مالیت کے امریکی ہتھیار خریدے چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ہتھیاروں میں تیسرا F-35 سکواڈرن، ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کے انجن اور جنگی گاڑیاں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ملک کی جانب سے امریکا کی یہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں