بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور ان کی سوتیلی بیٹی سمیرا ریکھی ممبئی میں گزشتہ شام ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے تصاویر لینا شروع کردیں۔
اس اچانک افتاد سے سمیرا گھبرا گئیں اور انہوں نے والدہ دیا مرزا کے کندھے سے چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔
دیا مرزا نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ اسے (سمیرا کو) ڈرائیں نہیں، سمیرا کیمروں کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں۔
بعد ازاں دیا کو احساس ہوا کے فوٹوگرافرز تصویر کھینچے بغیر جان نہیں چھوڑنے والے لہٰذا انہوں نے سمیرا کو گاڑی میں بھیجا اور اپنی تصاویر بنوا کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔
خیال رہے کہ دیا مرزا کی شادی 2021 میں ویبھو ریکھی نامی بزنس مین سے ہوئی۔
سمیرا ریکھی ویبھو کی سابقہ اہلیہ سنینا سے ہیں، ان کا ایک بیٹا اویان بھی ہے۔