لیناوو نے اپنا نیا گیمنگ اسمارٹ فون لیجن ڈوئل 2 متعارف کرادیا ہے جس کے فیچرز دنگ کردینے والے ہیں۔
لیجن فون ڈوئل 2 میں 6.92 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 720 ہرٹز ٹچ ریسپانس ریٹ سے لیس ہے جبکہ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ موجود ہے۔
فون میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا اسکرین کا حصہ نہیں بلکہ سائیڈ میں پوپ اپ ڈیزائن میں 44 میگا پکسل لینس چھپا ہوا ہے۔
اس فون کی خاص بات 2 بیٹریز، 2 یو ایس بی سی پورٹس، ڈوئل کولنگ فینز، ڈوئل لائنر موٹرز اور 2 الٹرا سونک شولڈ ٹریگرز ہیں۔
گیمنگ فون ہونے کی وجہ سے اس میں ایکسٹرا کنٹرولز دیئے گئے ہہیں یعنی 2 فورس ٹچ پوائنس ڈسپلے میں موجود ہیں جبکہ الٹرا سونک ٹریگرز سائیڈ فرہم میں اور کیپیسٹیو کیز کی جوڑی ڈیوائس پر موجود ہے۔
فون کے بیک کا ڈیزائن بھی منفرد ہے جس میں 2 چوکور ڈیزائن کے ساتھ درمیان میں ایک گلاس آی لینڈ کیمرا سیٹ اپ کے لیے دیا گیا ہے۔
فون کے اندر موجود 2 پنکھے یا فینز فون میں پیدا ہونے والی حرارت کے اخراج کا کام کرتے ہیں اور تھرمل افادیت کو لیجن فون 1 کے مقابلے میں 30 فیصد بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ فون اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 12، 16 اور 18 جی بی ریم جبکہ 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
فون کی دونوں بیٹریاں مجموعی طور پر 5500 ایم اے ایچ کی ہیں جن کو دو 2750 ایم اے ایچ سیلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایک چارجنگ پورٹ سے 65 واٹ چارجنگ اسپیڈ ملتی ہے جبکہ دونوں پورٹس کے استعمال یہ رفتار 90 واٹ تک پہنچ جاتی ہے اور محض 30 منٹ میں سوفیصد چارجنگ ممکن ہے۔
کمپنی کے مطابق فل چارجنگ پر مسلسل 8 گھنٹے تک گیمز کھیلی جاسکتی ہیں اور ہاں 5 جی سپورٹ بھی دی گی ہے۔
اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج زی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔
یہ فون اپریل کے آخر تک چین جبکہ مئی میں یورپ ممیں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 یورو (ایک لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی والا ورژن 999 یورو (ایک لاکھ 81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔