بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دنیا بھر کو مبارک باد پیش کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کنگ خان نے عیدِ میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آئیے اس دن مہربانی، ہمدردی اور نیکی جیسی خوبیوں کا جشن منائیں‘۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’آپ سب کو عیدِ میلاد النبیﷺ کی خوشیاں مبارک ہوں، اس موقع پر آپ جس سے ملتے ہیں، ہر ایک کو سچے دل سے گلے لگائیں، عید مبارک‘۔
واضح رہے کہ ماہِ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو ولادتِ نبیٔ آخر الزماں، رحمۃ اللعالمین محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم منایا جاتا ہے۔
اس دن دنیا بھر میں تمام مسلمان عیدِ میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔