بالی ووڈ اسٹار اروشی روٹیلا نے اپنے گمشدہ 24 قیراط سونے کا آئی فون ڈھونڈنے کے عوض انعام کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے دوران اروشی کا فون اسٹیڈیم میں کھو گیا تھا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شہریوں سے مدد کی اپیل کی اور ساتھ میں انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
اروشی نے پولیس میں درج کروائی گئی شکایت کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فون کی لوکیشن شیئر کی جو احمدآباد کے ایک مال کی آرہی ہے۔