اروشی روٹیلا نے کرکٹر ریشبھ پنٹ سے شادی کے سوال پر کیا کہا؟

اروشی روٹیلا نے کرکٹر ریشبھ پنٹ سے شادی کے سوال پر کیا کہا؟


بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سے ایک بار پھر ان کی شادی کے سوال سے متعلق ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اس بار نسیم شاہ سے شادی کے ساتھ  بھارتی کرکٹر ریشبھ پنٹ سے شادی کا آپشن بھی رکھا گیا۔

اروشی روٹیلا کا گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہیں مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

پروگرام کے دوران ایک سگمینٹ میں اروشی روٹیلا کی مختلف پوسٹس پر کئے گئے صارفین کے کمنٹس میں سے ایک کمنٹ منتخب کرکے اداکارہ کے خیالات جاننے کی کوشش کی گئی۔

منتخب کردہ کمنٹ میں مداح نے اداکار اور کرکٹر ریشبھ پنٹ کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

صارف کی خواہش پر اروشی روٹیلا نے جواب دیتے ہوئے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ ’نو کمنٹ‘ جبکہ اگلا سوال پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حوالے سے کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پاکستانی نوجوان کرکٹر کو بہترین بالر قرار دے کر خاموشی اختیار کرلی۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر ریشبھ پنٹ کے ساتھ مبینہ تعلقات اور متنازع سوشل میڈیا بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں