کراچی:
دہلی میں حالیہ ہونے والے مسلم کش فسادات کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ افراد کے قتل عام اور ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مساجد کو جلانے جیسے افسوسناک واقعے پر جہاں دنیا بھر میں موجود مسلمان افسردہ ہیں وہیں خود کو امن کا سفیر کہنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اس قتل عام پر خاموشی پر اداکارہ ارمینا خان نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ خانز کیلئے ان کا کیریئر دلی کے مسلمانوں کے خون سے زیادہ عزیز
واضح رہے کہ ارمینا خان اس سے قبل بھی کئی بار پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول چکی ہیں۔ گزشتہ برس پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا تھا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی تھی جس پر ارمینا خان نے پریانکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کیا آپ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر نہیں ہیں جو دنیا میں امن پھیلانے کی باتیں کرتی ہیں؟ آپ جنگ کی حمایت کررہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا
اس کے ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ اندازمیں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پریانکا کے اس ٹوئٹ کو اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کرلو کیونکہ اگلی بار جب بھی پریانکا چوپڑا خیرسگالی یا امن کی باتیں کرے تو اسے یہ دکھا کر ان کی منافقت یاد کرائی جائے۔ اس کے علاوہ ارمینا خان نے یونیسیف سے پریانکا کو امن کی کی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔